Turkiya-Logo-top

امریکا نے صدر ایردوان سے حماس کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی درخواست کی: انٹونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنی آخری پریس کانفرنس میں کہا کہ، واشنگٹن نے ترکیہ کے صدر ، رجب طیب ایردوان سے حماس کو جنگ بندی کے مذاکرات کی میز پر واپس لانے کے لیے مدد طلب کی ہے۔
بلنکن نے صحافیوں کو بتایا کہ، انہوں نے صدر ایردوان سے حماس کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرنے کی درخواست کی، جس کے بعد حماس مذاکرات کی میز پر واپس آگئی۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ، گزشتہ سال دسمبر میں ان کے دورہ ترکیہ کے دوران صدر ایردوان اور وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ملاقاتیں ہوئیں، جن میں اس معاملے پر گفتگو کی گئی۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق، امریکا ترکیہ، مصر اور قطر کے ساتھ فعال بات چیت کر رہا تھا، تاکہ حماس اور غزہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پا سکے۔

Read Previous

ترک ہلال احمر نے 2024 میں 46 ملین افراد کو امداد فراہم کی

Read Next

اسرائیل ملیشاوں اور حزب اللہ کی موجودگی کا بہانہ بنا کر اسرائیل شام میں داخل ہوا: شامی سربراہ احمد الشراع

Leave a Reply