turky-urdu-logo

قازق رہنما کی انتخابی نتائج پر صدر ایردوان کو مبارکباد

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف نے اتوار کے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے نتائج پر اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوان کو مبارکباد پیش کی۔

ترکیہ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیر کے روز ایردوان کے ساتھ ایک فون کال میں، توکایف نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ انتخابی نتائج سے ترک عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

اتوار کے انتخابی نتائج سے، ایردوان کا عوامی اتحاد پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے تیار ہے، جبکہ صدارتی دوڑ 28 مئی کو دوسرے راؤنڈ میں داخل ہو چکی ہے، حالانکہ ایردوان نے پہلے راؤنڈ میں برتری حاصل کر لی ہے۔

عوامی اتحاد کے مشترکہ امیدوار ایردوان اور ان کے قریب ترین حریف، حزب اختلاف کی مرکزی جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) کے سربراہ اور چھ جماعتی اپوزیشن نیشن الائنس کے مشترکہ امیدوار کمال کلیچدار اولو کا مقابلہ دوسرے راؤنڈ میں ہوگا۔

اتوار کو لاکھوں ووٹروں نے ملک کے صدر اور اس کی 600 نشستوں والی پارلیمنٹ کے ارکان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔

Read Previous

صدر ایردوان کا 28 مئی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کا عزم

Read Next

ایردوان

Leave a Reply