fbpx
ozIstanbul

صدر ایردوان آئندہ ماہ استنبول کینال کا سنگ بنیاد رکھیں گے

ترک صدر رجب طیب ایردوان  جون میں بحیرہ اسود اور  بحیرہ مرمرہ کو ملانےوالی استنبول نہر کے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

صدر ایردوان نے ترکی کے سیاحتی دارالحکومت استنبول میں جملیکا ٹاور  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے استنبول کینال کے افتتاح کا اعلان کیا۔ مذکورہ کینال پچھلے کچھ عرصے سے تنازعاکا شکار تھی جس کی وجہ سے اس کی تعمیر کا کام اب تک شروع نہیں ہو سکا ۔

صدر نے تمام ناقدین کو پس پشت ڈالتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس نہر سے نا صرف جغرافیائی اور  خطے میں آمد و رفت میں سہولت ہو گی بلکہ اس سے شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا۔

ترک صدر نے سال 2011 میں اس منصوبے کی اعلان کیا تھا جسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ 25 ارب ڈالرز کی لاگت کے ساتھ 45 کلومیٹر طویل یہ نہر بحیرہ اسود  اور بحیرہ مرمرہ کو ملائے گی۔

مختلف تنظیمیں ، این جی اوز اور تر کی کی اپوزیشن نے اس منسوبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا  کہ اس نہر سے استنبول میں متوقع بڑے پیمانے پر آنے والے زلزلے کا  خطرہ لاحق ہو جائے گا ، سمندری حیات کو بھی نقصان پہنچے گا اس کے علاوہ استبنول میں موجود جنگل کے آخری حصہ بھی ختم ہو جائے گا۔ علاوہ ازین ترکی کے حزب اختلاف پارٹیوں  کا دعوی ہے کہ حکومت نے یہ منصوبہ حکومت کے حامی کاروباری منصوبوں کو فروغ دینے کے لئے پیش کیا تھا۔

پچھلا پڑھیں

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے نیا فیچر متعا رف کر وادیا

اگلا پڑھیں

پاکستان کل اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کی دوسری جنرل کانفرنس کی میزبانی کرے گی

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے