
ترکی اور آذربائیجان کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں ترک ضلع قارس میں جاری ہیں ۔
آذربائیجان کے بانی صدر اور موجودہ صدر الہام علی یوف کے والدکے نام پر ان فوجی مشقوں کو حیدر علی یوف -2022 کا نام دیا گیا ہے ۔
ترک ضلع قارس میں ترک مسلح افواج اور آذری مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں 26 مئی تک جاری رہیں گی ۔
ترک امور دفاع نے ان مشترکہ فوجی مشقوں سے متعلق تصاویر بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کی ہیں ۔
رومانیہ سے کاراباخ کا علاقہ واپس لینے کے بعدسے آذربائیجان ، پاکستان اور ترکی عسکری طور پر انتہائی قریب آئے ہیں ۔
آذربائیجان کے کیڈٹ بھی ترکی ملٹری اکیڈمی سے تربیت حاصل کررہے ہیں ۔
اس سے تین بھائی کے نام ترکی ، آذربائیجان اور پاکستان بھی مشترکہ فوجی مشقیں کرچکے ہیں ۔
جبکہ ترکی ملجم پراجیکٹ کے تحت پاکستان کی بحریہ کو بھی چار جہاز بناکر دے رہا ہے ۔دوسرے جہاز کی حوالگی کی تقریب گزشتہ دنوں کراچی میں ہوئی تھی ۔