
معروف امریکی سائنسدان جان جے ہوپ فیلڈ اور برطانوی سائنسدان جیفری ای ہنٹن 2024 میں فزکس میں نوبل انعام کے حق دار ٹھہرے۔ رائل سویڈش اکیڈمی کے مطابق اُنہیں "مصنوعی ذہانت کے ذریعے مشین لرننگ کو ممکن بنانے والی بنیادی دریافتوں ” کی بنیاد پر نوبل انعام سے نوازا گیا۔
جان جے ہوپ فیلڈ نے ایک ایسا ذہنی ربط(ایسوسی ایٹو میموری) تیار کیا ہے جو تصاویر اور دیگر اقسام کے پیٹرنز کو محفوظ کرنے اور دوبارہ تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، جبکہ ای ہنٹن نے ایک ایسی مشین ایجاد کی ہے جو از خود ڈیٹا میں موجود خصوصیات کو پہچاننے اور مخصوص عناصر کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔