turky-urdu-logo

جاپان نے پاکستان، برطانیہ سمیت کئی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے وائرسز سامنے آنے کے بعد جاپان نے کئی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
جاپان نے برطانیہ، ڈنمارک، قازقستان اور تیونس کے شہریوں پر تین دن کے قرنطینہ کی لازمی پابندی عائد کر دی ہے۔

جاپان کی کابینہ کے سربراہ کاتسونوبو کاتو نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ نئی پابندیوں کا اطلاق جمعہ سے ہو گا۔
جاپان نے پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال، بنگلہ دیش اور مالدیپ سے آنے والے مسافروں کے لئے قرنطینہ کا دورانیہ 10 دن تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر امریکہ نے اپنے شہریوں کو جاپان جانے سے روک دیا ہے کیونکہ اس وقت جاپان میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

امریکہ نے جاپان کی ٹریول ایڈوائزری کو لیول فور قرار دیا ہے جو کورونا وائرس کے حوالے سے سب سے بڑا لیول ہے جس میں امریکہ لیول فور کے ممالک میں اپنے شہریوں کو سفر سے منع کر دیتا ہے۔

امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے شہریوں کو جاپان کے سفر سے اجتناب کرنے کو کہا ہے۔

جاپان میں اس وقت کورونا کیسز کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 18 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 12 ہزار 312 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

امریکہ کی فارماسیوٹیکل کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے جاپانی وزارت صحت سے کہا ہے کہ جاپان کی لوکل یونٹ جینسن فارماسیوٹیکل کے کے کی تیار کی ہوئی کورونا ویکسین کی اجازت دی جائے تاکہ شہری اس ویکسین کو استعمال کر سکیں۔
امریکی دوا ساز کمپنی نے کہا ہے کہ اگر جاپانی وزارت صحت ویکسین کی اجازت دے دیتی ہے تو آئندہ سال کے شروع میں ویکسین کی ڈیلوری شروع کر دی جائے گی۔

جاپان میں اس وقت پی فائزر، موڈرنا اور ایسٹرا زینیکا ویکسینز لگوانے کی اجازت ہے۔ ابھی تک جاپانی حکومت اور جانسن اینڈ جانسن کے درمیان ویکسین کے حوالے سے کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا ہے۔

جاپان نے موڈرنا کی پانچ کروڑ، ایسٹر زینیکا کی 12 کروڑ اور پی فائزر کی 19 کروڑ سے زائد ویکسین ڈوزز خریدنے کا معاہدہ کیا ہوا ہے۔

Read Previous

اسرائیل کو اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک اور کمپنیاں کون کون سی ہیں؟

Read Next

سپر فل مون: کل پوری دنیا مین چاند سرخ رنگ کا نظر آئے گا

Leave a Reply