turky-urdu-logo

یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے تحت جلال الدین رومی اور سلطان باہو کانفرنس کا انعقاد

پاکستان میں ترکیہ کے ثقافتی مرکز یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ اور تنظیم برائے ترقی اردو کے اشتراک سے منعقد کردہ دو روزہ کانفرنس جِس کا عنوان "حضرت مولانا جلال الدین رومیؒ اور حضرت سلطان باھوؒ” تھا اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

کانفرنس سے سینیٹر مشاہد حسین سید ، سربراہ یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر خلیل طوقار ، وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد ،چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی اور دیگر خطاب کیا

کانفرنس میں مولانا جلال الدین رومیؒ اور حضرت سلطان باھوؒ کی صوفی تعلیمات کو زیرِ بحث لایا گیا۔

کانفرنس میں دونوں ممالک کے معروف صوفی بزرگوں حضرت مولانا جلال الدین رومیؒ اور حضرت سلطان باھوؒ کی حیات و تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی۔

Read Previous

عرب لیگ کے فلسطین سے متعلق فیصلے خوش آئند ہیں،دفتر خارجہ

Read Next

اسرائیل میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی

Leave a Reply