turky-urdu-logo

ہمسایہ ممالک سمیت پوری دنیا سے تعلقات بڑھانا اہم ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مغربی دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانا ہمارے لیے جتنا اہم ہے، اتنا ہی ہمارے لیے ایشیا سے افریقہ اور لاطینی امریکہ تک دوسرے خطوں کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط کرنا بھی ضروری ہے

ایردوان نے نشاندہی کی کہ اگرچہ اسرائیل نے 7 اکتوبر سے لے کر اب تک 285 دنوں میں ہر قسم کے ظلم اور بربریت کا مظاہرہ کیا ہے لیکن وہ فلسطینی عوام کے مزاحمتی عزم کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

ہمارے فلسطینی بھائی بہادری کے ساتھ اپنی سرزمین کا انتہائی وقار کے ساتھ دفاع کرتے ہوئے تمام مسلمانوں اور انسانیت کے لیے ایک مثال قائم کر رہے ہیں میں اپنے فلسطینی بھائیوں کو احترام کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں، جو تقریباً 40 ہزار شہدا اور ان پر بموں کی بارش کے باوجود دنیا کو حب الوطنی کا سبق سکھا رہے ہیں، میں دعا کرتا ہوں کہ خدا فلسطینی عوام اور غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کرے خون، آنسو اور قبضے پر پلنے والے ظالم پریشان ہی کیوں نہ ہوں ہم فلسطین کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، ہم خطے میں امن کو یقینی بنانے کے لیے ضامن سمیت کوئی بھی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ ایک ایسا ملک ہے جو اپنے جغرافیائی، انسانی، اقتصادی اور تاریخی رشتوں کی وجہ سے کسی ایک بلاک میں نہیں سما سکتا،مغربی دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانا ہمارے لیے جتنا اہم ہے، ایشیا سے افریقہ اور لاطینی امریکہ تک دوسرے خطوں کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے۔

صدر نے کہا کہ ہم کسی کو اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ہمیں اپنے تنگ محورمیں مُقّید رکھے۔ ہم نہ تو مغرب کی خاطر مشرق سے منہ موڑتے ہیں اور نہ ہی مشرق کی خاطر مغرب کو نظرانداز کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملکی مفادات کے تئیں اپنے ہمسایہ سمیت تمام ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنائیں گے۔

Read Previous

فتح اللہ دہشت گرد تنظیم کی مذموم بغاوت کی کوشش کی آٹھویں برسی

Read Next

نائب وزیر سیاحت و ثقافت ڈاکٹر سردار چام سے انقرہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید کی ملاقات

Leave a Reply