turky-urdu-logo

استنبول کا میڈن ٹاور 2 سال بعد سیاحوں کے لیے کُھل گیا

استنبول کا مشہور ٹاور میڈن ٹاور  2 سال کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔ یہ ٹاور 2 سال کی تزئین و آرائش کے بعد  عوام کے لیے کھولا گیا ہے۔  ترک وزرات برائے  ثقافت و سیاحت کے وزیر  مہمت نوری ایرزنے اپنے بیان میں کہا کہ   میڈن ٹاور تاریخ کے قدیم  ٹاورز میں شمار ہوتا ہے۔ اس ٹاور کی کئی بار تزئین و آرائش کی گئی ہے۔

اس دفعہ اس کی تزئین و آرائش میں دو سال کا عرصہ لگا ہے۔ اس کی تزئین و آرائش بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کے مطابق استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی کے سائنسی کمیٹی کی نگرانی میں کی گئ ہے

تزئین و آرائش کے دوران پتہ چلا کہ ٹاور کو استعمال ہونے والے کنکریٹ اور سیمنٹ میں نمک اور دیگر کیمیکلز سے نقصان پہنچا ہے۔

دو سالوں  کی تزئین و آرائش کے  دورانٹاور کا مختلف کیمیکلز، لیزر اسکینرز جیوراڈار  امیجنگ سمیت متعدد ٹیکنالوجیز کے ساتھ معائنہ کیا گیا ہے ٹاور  کی تاریخی مرکزی دیواروں کو سٹینلیس سٹیل  سے مضبوط کیا گیا  اور ٹاور کو اسکی اصل حالت میں  محفوظ  کیا گیا ہے

ٹاور کی دیواروں اور گنبد کو 19 ویں صدی کے اوائل  کے مطابق دوبارہ تعمیر کیا گیا تھا، بالکونی کے فرش کے فریم پر لکڑی کے کیریئر، دیواروں پر لکڑی کے غلاف اور آرائشی عناصر تھے۔ جب کہ گنبد اپنے اصل سیسہ میں ڈھکا ہوا تھا، سونے کی پتی کا استعمال فائنل کو ڈھانپنے کے لیے کیا گیا تھا، جس کے قریب ہی بجلی کی  روڈ  ہے ۔

سیاحوں کے لیے ٹاور پر چڑھنے اور استنبول کے نظارے سے لطف اندوز ہونے کے لیے صحن کی دیواروں  کے ارد گرد واک ویز بھی بنائے گئے تھے۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکیہ الیکشن: بیرون ممالک میں ڈالے گئے ووٹ استنبول پہنچ گئے

Read Next

غزہ پہ اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری، 28 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

Leave a Reply