
استنبول کی بیزد اسٹیٹ لائبریری کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
بیزد اسٹیٹ لائبریری عثمانی دور کے آخر میں ریاست کی طرف سے کھولی جانے والی پہلی لائبریری ہے۔
لائبرئری کو ڈیجیٹلائز کر نے کے لیے 3 ملین ٹی ایل کی رقم مختص کر دی گئی ہے۔
لائبریری کے ڈائر یکٹر رمضان مندر کا کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد لائبریری ڈیجیٹل طور پر دستیاب ہوگی۔
رمضان کا کہنا تھا کہ لائبریری میں ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی1.2 ملین کتابیں رجسٹر کی گئی ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ لائبریری میں کتابوں کے علاوہ اخبارات اور رسائل کا وسیع ذخیرہ موجود ہے ۔
لائبریری میں آنے والے لوگ عثمانیہ دور کے رسالے ، اخبارات اور کتابیں بھی پڑھ سکتے ہیں۔
رمضان کا مزید کہنا تھا کہ لائبریر ی 24 گھنٹوں کے لیے کھلی رہتی تھی مگر کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث اس کا وقت 10 بجے سے شام 4 بجے کر دیا گیا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ وائرس سے بچنے اور سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے ایک وقت میں صرف 160 لوگوں کو لائبریری میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔
لائبریری میں زیادہ آنے والے لوگ یونیورسٹی یا کسی تعلیمی ادارے سے تعلق رکھتے ہیں۔