turky-urdu-logo

استنبول: دفاعی اسلحے کی بین الاقوامی نمائش آئندہ ہفتے منعقد ہو گی

ترکی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش اگلے ہفتے استنبول  میں  منعقد  ہو گی ۔

یہ نمائش دنیا بھر میں ہونے والی سب سے  بڑی  دفاعی نمائشوں  میں  سے ایک ہے۔

17 اگست سے شروع ہو  کر چار روز تک جاری رہنے والی یہ نمائش   ترک   صدارتی د فتر  کے زیر اہتمام  منعقد ہو گی ۔ ترک وزارت دفاع، دفاعی صنعتوں   کے صدارتی  دفتر اور آرمڈ فورسز فاؤنڈیشن   بھی تعاون فراہم کر رہی ہیں۔

تقریب کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔  نمائش میں دفاعی ساز و سامان کی بڑی تعداد پیش  کی جائے گی جس میں زمینی گاڑیاں،  جدید ہتھیار،  میزائل،  سپلائی سسٹم، سیکورٹی سسٹم  ، سونرز ، ریڈار  اور ہوا بازی کے نظام  شامل  ہو ں گے۔

نمائش میں مختلف موضوعات جیسے کہ  خلا ئی  مطالعہ،  جدید ٹیکنالوجی  اور ڈیجیٹل   ٹرانسفارمیشن  پر پینل ٹاک بھی کی جائے گی ۔

گزشتہ سال نمائش میں   71  ممالک سے  76 ہزار ماہرین اور  ایک ہزار  افراد  نے شرکت کی تھی۔

رواں سال نمائش کا انعقا د مئی میں کیا جانا تھا لیکن وبا کی وجہ سے  ملتوی کرنا پڑا۔

Read Previous

ترک یونیورسٹیز میں غیر ملکی طلبہ کی غیر معمولی دلچسپی

Read Next

ترکی کے بعد الجزائر کے 14 صوبوں کے جنگلات میں ایک ساتھ آ گ لگ گئی

Leave a Reply