turky-urdu-logo

طویل انتظار کے بعد استنبول کا ثقافتی سینٹر اس سال تعمیر کیا جائے گا۔

ترکی کے وزیر ثقافت اور سیاحت نے کہا ہے کہ استنبول کے مشہور اتاترک کلچرل سنٹر کی تعمیر ، جو ملک میں فن اور ثقافت کے فروغ کے لئے ایک اہم قدم ہے ، اس سال کے آخر تکمیل پذیر ہوگا۔  

مہمت نوری ایرسوئی نے انادولوو ایجنسی کو بتایا کہ سینٹر میں ایک بڑا اور ایک چھوٹا ہال ہوگا ،اور اس میں 800 افراد کی میزبانی کرنے کی گنجائش ہو گی۔

ایک وسیع اوپرا ہاؤس سمیت ثقافتی مرکز کے پیچھے گلی کا تذکرہ کرتے ہوئے  ایرسوئی نے کہا یہ ایک لمبی گلی ہے جس میں کیفے ، ریستوراں اور آرٹ گیلریز بھی موجود ہیں۔ ہم اس علاقے کو مکمل طور پر ایک مرکز میں تبدیل کر رہے ہیں۔ ایرسوئی کے مطابق ، تمام تعمیراتی کام 2020 کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال کے آخر تک گلی کھول دی جائے گی۔ ساتھ ساتھ ہم ثقافتی سینٹر کو بھی مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

6 نومبر ، 2017 کو ، صدر رجب طیب اردگان نے اتاترک ثقافتی مرکز کے لئے اس نئے منصوبے کا اعلان کیا ، جسے اس کے ترکش ابتدائی حروف اے کے ایم کے نام سے جانا جاتا ہے ، اور کہا کہ اسے استنبول کے “علامتی” مقام  کی حیثیت حاصل ہوگی۔

استنبول کے تقسیم اسکوائر میں ثقافتی کمپلیکس کی سنگ بنیاد تقریب میں اردگان سمیت متعدد ترک اداکاروں ، فنکاروں اور موسیقاروں نے شرکت کی۔

ثقافتی سینٹر  عالمی معیار کے اوپرا ہال جس میں 2،000 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی، ایک تھیٹر ہال ، جس میں 800 سے زیادہ  نشستوں ہوں گی ، بیک اسٹیج کمرے ، اور تقاریب کے لیے مخصوص جگوں پر مشتمل ہو گا۔

اس مرکز میں میٹنگ رومز ، انتظامی دفاتر اور ریستوراں بھی بنائے  جائیں گے۔

Read Previous

کورونا وائرس نے زندگی جینے کا طریقہ بدل دیا

Read Next

اقوام متحدہ، ترکی منشیات کے قبضوں میں سرفہرست

Leave a Reply