![](https://www.turkeyurdu.com/wp-content/uploads/2021/01/61999-scaled.jpg)
استنبول بیرومیٹر نے ایک سروے کیا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ استنبول کے ہر دس میں سے ساتواں شہری شدید ذہنی دباوٗ کا شکار ہے۔ اپنی زندگی سے مطمئن افراد کی تعداد بھی انتہائی کم ہے۔ ہر دس میں سے پانچواں شہری زندگی سے مطمئن ہے۔
49 فیصد شہریوں کو امید ہے کہ رواں سال 2020 کے مقابلے میں کچھ بہتر ثابت ہو گا جبکہ 44 فیصد کا ماننا ہے کہ اس سال بھی کوئی بہتری نظر نہیں آ رہی ہے۔ 59 فیصد لوگ اپنی صحت سے مطمئن ہیں تاہم 12 فیصد لوگ کہتے ہیں کہ وہ مختلف امراض کا شکار ہیں۔
اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اونچی آواز میں بحث کرنے والوں کی تعداد بڑھی ہے ہے لیکن دفاتر اور کام کرنے کی دیگر جگہوں پر اس رجحان میں کمی آ رہی ہے۔
سروے کے مطابق سب سے زیادہ 58 فیصد مرد حضرات اونچی آواز میں بحث کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال کورونا وائرس کی عالمی وبا، کساد بازاری اور پابندیوں کی وجہ سے استنبول کی شہری، سماجی اور اقتصادی زندگی بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے۔