صدر ایردوان نے غزہ میں اسرائیل کے “جنگی جرائم” اور اس کے “انسانیت کے خلاف جرائم” کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے جنگی جرائم اور غزہ میں انسانیت کے خلاف اس کے جرائم کا جواب نہیں دیا جا رہا۔
صدر ایردوان نے یہ بھی کہا کہ ترکیہ کی ترجیح غزہ میں مستقل جنگ بندی کو یقینی بنانا ہے اور انسانی بنیادوں پر امداد بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچانے جانے کے لیے اقدام کرنا ہے۔
انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر بھی تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اپنی سیاسی زندگی کو بڑھانے کے لیے خطے کے مستقبل اور سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
ترک رہنما نے غزہ کے لیے کیے گئے اقدامات پر قطر اور اسلامی کانفرنس کی تنظیم (او آئی سی) کی مزید تعریف کی۔