ozIstanbul

اسرائیلی صدر کا ترک صدر کو ٹیلی فون، ترکیہ میں اسرائیلی شہریوں پر دہشتگرد حملے کو ناکام بنانے پر شکریہ

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ کا ترک ہم منصب رجب طیب ایردوان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

اسرائیلی صدارتی دفتر کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں اسرائیلی صدر نے ترک سرزمین پر اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنانے والی شکریہ دہشت گردانہ سرگرمیاں ناکام بنانے پر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔

اسرائیلی صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے انسداد دہشتگردی کی کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔.

بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کے لیے تعاون کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات اور علاقائی معاملات بشمول سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بات چیت پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے کچھ روز پہلے ممکنہ ایرانی حملے پر اسرائیلی شہریوں کو ترکیہ سے واپس آنے کی ہدایت کی تھی۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ اگلے ہفتے ترکیہ جائیں گے اور  ترک ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

پچھلا پڑھیں

استنبول: پہلا ترکیہ، پاکستان، آذربائیجان یوتھ فورم کا اجلاس منعقد ہوا

اگلا پڑھیں

سعودی شہزادہ ترکی بن فیصل انتقال کرگئے

تبصرہ شامل کریں