
مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر سمیت 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پرفائرنگ کے بعد مغربی کنارے میں کشیدگی جاری ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پر فائرنگ کر کے اسکول ٹیچر سمیت 2 فسلطینیوں کو شہید کر دیا جس کے بعد رواں ماہ شہید کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔
ادھر فلسطینی شہریوں کی جانب سے صیہونی فورسز کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے۔