turky-urdu-logo

اسرائیلی فوجی عدالت نے فلسطین کی خاتون سیاسی رہنما کو دو سال کی سزا سنا دی

اسرائیل کی ایک ملٹری کورٹ نے فسلطینی تنظیم "پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف پیلسٹائن” کی خاتون رہنما خالدہ جرار کو دو سال کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

اسرائیل کی "آفر ملٹری کورٹ” نے مقبوضہ راملہ میں خالدہ جرار کو دو سال قید اور 1200 ڈالر جرمانے کی سزا دی ہے۔

خالدہ جرار کو 31 اکتوبر 2019 میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف پیلسٹائن کو کالعدم تنظیم قرار دیا ہوا ہے۔ خالدہ جرار کو کالعدم فلسطینی تنظیم کا عہدیدار ہونے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا اور آج انہیں اسرائیل کی فورجی عدالت نے سزا سنا دی ہے۔

خالدہ جرار پاپولر فرنٹ کی ایک نمایاں رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں پی ایل او کی بھی رکن تھیں اور وہ فلسطین کی قانون ساز اسمبلی کی سابق رکن بھی ہیں۔

Read Previous

صدر ایردوان نے ہیومن رائٹس ایکشن پلان جاری کر دیا

Read Next

ترکی: مینیو فیکچرنگ انڈسٹری میں مسلسل اضافہ

Leave a Reply