turky-urdu-logo

اسرائیل خطے کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل خطے کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ ترکیہ خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو مغرب کی طرف سے سیاسی، معاشی اور عسکری مدد حاصل ہے۔ اس سے فائدہ اٹھاکر اسرائیل اب دوسرے ہمسایہ ممالک پر نظریں جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ سمیت خطے میں کوئی بھی ملک اسرائیل کی موجودہ نیتن یاہو انتظامیہ کے ہوتے ہوئے امن محسوس نہیں کر سکتا ۔

صدر ایردوان نے نیتن یاہو کو قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ نتین یاہو کا دماغی توازن درست نہیں ہے، وہ معصوم لوگوں کے خون پر اپنا پیٹ پال رہا ہے۔ نتین یاہو نے اپنے لوگوں کی جان خطرے میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کیا۔

جنوبی لبنان پر حالیہ اسرائیلی حملے پر ایردوان نے اسرائیل سمیت مغرب کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، ہم نے متعدد مرتبہ حماس کی میزبانی کی۔ اقوام متحدہ فوری طور جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

Read Previous

ترک قونصلر جنرل لاہور سے جنوبی افریقہ کے اعزازی قونصلر جنرل کی ملاقات

Read Next

مالدیپ نے ترکیہ میں اپنا پہلا سفیر تعینات کر دیا

Leave a Reply