turky-urdu-logo

اسرائیل نے شام کے ہوائی اڈے پر میزائل داغ دیے

اسرائیل نے شام کے ہوائی اڈے پر میزائل داغ دیے۔

 شام کی وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے شام کے شہر حلب کے ائیرپورٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تنصیبات کو نقصان پہنچا اور مالی نقصان  ہوا۔

شامی وزارت دفاع کے مطابق یہ حملہ رواں ماہ میں دوسری بار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے بحیرہ روم کے اوپر پرواز کرتے ہوئے شام کے سب سے بڑے شہر حلب اور اس کے تجارتی مرکز کی طرف میزائل داغے۔

حملے میں کسی کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

 اسرائیلی فوج نے تازہ حملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Read Previous

رمضان المبارک میں مسجد نبوی کے تمام دروازےکھلے رکھے جائیں گے، مسجد نبوی انتظامیہ

Read Next

دہشتگردوں سے جھڑپیں ، پاک فوج کے بریگیڈیئر مصطفیٰ برکی اور 3 جوان شہید

Leave a Reply