turky-urdu-logo

اسرائیل ملیشاوں اور حزب اللہ کی موجودگی کا بہانہ بنا کر اسرائیل شام میں داخل ہوا: شامی سربراہ احمد الشراع

شام کی عبوری حکومت کےسربراہ، احمد الشراع نے الزام عائد کیا ہے کہ، اسرائیل نے ایران کی ملیشیاؤں اور حزب اللہ کی موجودگی کو بہانہ بنا کر شام میں پیش قدمی کی، جبکہ انہوں نے اعلان کیا کہ، شام اسرائیل کے ساتھ بفر زون میں اقوام متحدہ کی افواج کے قیام کا خیر مقدم کرے گا۔
احمد الشراع کا کہنا تھا کہ، خطے میں اسرائیل کی پیش قدمی ایرانی ملیشیاؤں اور حزب اللہ کی موجودگی کے بہانے پر مبنی ہے، لیکن دمشق کی آزادی کے بعد یہاں ان کا کوئی وجود نہیں۔ یہ صرف اسرائیل کی جانب سے شامی علاقوں اور بفر زون میں پیش قدمی کا بہانہ ہے۔

Read Previous

امریکا نے صدر ایردوان سے حماس کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی درخواست کی: انٹونی بلنکن

Read Next

قطری وزیراعظم کا شام کا دورہ، شام کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کا اعلان

Leave a Reply