لبنان کے وزیرِ صحت فراس عبید نے بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ” شہداء کی تعداد 558 تک پہنچ گئی ہے جِن میں 50 بچے اور 94 خواتین شامل ہیں، یہ اعداد و شمار اسرائیل کے اِس دعوے کی تردید کرتے ہیں کہ وہ صرف حزب اللہ کے جنگنجوؤں پر حملہ کر رہا ہے۔”
اُنہوں نے زخمیوں کے متعلق میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ” 1835 افراد زخمی ہیں جن کا علاج 54 ہسپتالوں میں جاری ہے۔” پیرا میڈکس کی شہادت کی خبر دیتے ہوئے لبنانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ” 4 پیرا میڈکس بھی شہید ہو چُکے ہیں ، جو انتہائی دردناک ہے۔”
