turky-urdu-logo

غزہ پہ اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری، 28 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے جن میں 5 خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں جب کہ حملوں میں 70 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے غزہ پراسرائیل کے مسلسل جارحانہ حملوں پر شدید برہمی کا اظہار کیاہے۔
او آئی سی نے اسرائیل کے جارحانہ حملے کو بین الاقوامی اور انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے وحشیانہ اقدام قرار دیا ہے۔

او آئی سی نے کہا کہ قابض طاقت کی حیثیت سے اسرائیل ہی فلسطینی عوام کے خلاف کیے جانے والے جنگی جرائم اور مسلسل جارحیت کا ذمہ دار ہے۔ اسرائیلی حملے پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
او آئی سی نے عالمی فوجداری عدالت سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں جنگی جرائم کے ذمہ دار عناصر پر مقدمے کی کارروائی میں تیزی لائی جائے۔

Read Previous

استنبول کا میڈن ٹاور 2 سال بعد سیاحوں کے لیے کُھل گیا

Read Next

ترک صدر نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

Leave a Reply