
اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صابری کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔
اسرائیلی فوج نے علی الصبح شیخ عکرمہ کے گھر کا محاصرہ کیا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئی۔ گرفتاری کی کوئی وجہ ابھی تک نہیں بتائی گئی۔
شیخ عکرمہ مقبوضہ مشرقی یروشلم کے پرانے شہر میں رہتے ہیں۔ اسرائیلی فوج اس سے پہلے بھی کئی بار شیخ عکرمہ کو گرفتار کر چکی ہے۔
Tags: اسرائیل اور عرب ممالک اسرائیل اور فلسطین اسرائیل کے مظالم اسرائیلی فوج کے مظالم فلسطین کی آزادی