اسرائیلی پولیس نے مشرقی یروشلم سے 21 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ مقامی افراد کے مطابق اسرائیلی فورسز نے یروشلم کے پرانے شہر کے کئی گھروں پر رات گئے چھاپے مارے اور یہاں سے کئی افراد کو حراست میں لے کر چلے گئے۔
پولیس نے گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ اسرائیل نے 1967 سے یروشلم پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود اسرائیلی فورسز یہاں کارروائیاں کرتی رہتی ہے۔
عالمی قوانین کے برعکس مشرقی یروشلم اور غزہ کی پوری پٹی مغربی کنارہ اس وقت اسرائیل کے قبضے میں ہے۔ عالمی برادری نے اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے مغربی کنارے پر نئی یہودی بستیوں کی غیر قانونی آباد کاری کو روکا جائے۔
Tags: اسرائیل کے مظالم