turky-urdu-logo

اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم کا اجلاس کل استنبول میں ہو گا

اسلامی تعاون یوتھ فارم  کی جنرل اسمبلی کا چھوتا اجلاس   ترکی کے شہر استنبول میں 25  اور  26 اگست کو   منعقد  ہو گا۔

یوتھ فارم کے صدر طہ ایہان آئندہ  کے لیے لائحہ عمل اور  حکمت عملی   پر مشتعمل رپورٹ  اسلامی تعاون تنظیم  کے ممبران کو پیش کریں گے۔

اجلاس کی افتتاحی تقریب میں اسلامی تعاون تنظیم  کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین  اور فلسطین ، لیبیا ، قطر، آذربائیجان ،  گیمبیا، تاتارستان،   اردن  اور سیننگال  کے وزرا شرکت کریں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے۔

56 ممالک سے  نمائندگان   دو روزہ اجلاس میں   یوتھ اسٹریٹجی  ، یوتھ ڈویلپمینٹ ،   نوجوانوں کو اقتصادی طور پر با احتیار بنانے، ثقافت ، فنون ، کھیل ، نیٹ ورکنگ اور ماحولیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔   علاوہ ازیں    مندرجہ بالا   شعبوں میں    مکمل شدہ منصوبوں کے اعداد و شمار اور نتائج ارکان کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔

افتتاحی تقریب میں میڈیا کو آنے کی اجازت ہو  گی جبکہ اجلاس میں میڈیا کو داخلے  کی اجازت نہیں ہو گی۔

Read Previous

پاکستان:17 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین کی ایک خوراک لگانا لازمی قرار

Read Next

پاک افغان کرکٹ سیریز 2022 تک ملتوی کردی گئی

Leave a Reply