ترکش انٹیلی جنس فورسز نے شام میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے سربراہ ابو الحسین القریشی کو ہلاک کردیا ، ترک صدر رجب طیب ایردوان نے تصدیق کر دی
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ٹی وی چینل انٹرویو میں کہا کہ حالیہ برسوں میں، عراق اور شام میں کام کرنے والے مختلف سطحوں پر PKK کے بہت سےنام نہاد سرغنہ لیڈروں کو ترک انٹیلجنس نے سراغ لگا کر آپریشن کے دوران ہلاک کیا جبکہ دہشت گرد تنظیم فیتو کے کچھ غیر ملکی اراکین کو ترکیہ لایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترک قومی انٹیلی جنس تنظیم کافی عرصے سے داعش کے سربراہ ابو الحسین الحسینی القریشی کا تعاقب کررہی تھیں اور 29 اپریل کو شام میں ایک آپریشن کے دوران ابوالحسین القریشی ہلاک کر دیا
انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بلا تفریق جدوجہد جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ نومبر 2022 میں داعش کے سربراہ ابوالحسن الہاشمی القریشی کے مارے جانے کے بعد ابو الحسین القریشی کو دہشتگرد تنظیم کا نیا سربراہ بنایا گیا تھا
