turky-urdu-logo

آئی فون 12 کی مارکیٹ میں دھواں دار انٹری ،صارفین کے ملے جلے تاثرات

ایپل  نے آئی فون 12 مارکیٹ میں متعارف کروا دیا۔

ایپل نے   آئی فون 12 کے بارے میں  بتاتے ہوئے کہا  کہ آئی فون 12 ہینڈ سیٹ تیز 5 جی نیٹ ورکس پر کام کرنے والا پہلا فون ہے۔

ایپل آئی فون 12 کا ایک منی ورزن بھی مارکیٹ میں متعارف کروایا گیا ہے جسکی سکرین کا سائز 5.4 انچ ہے۔

امریکی فرم نے پچھلے ایک سال کے دوران اپنے ہینڈسیٹ کی فروخت میں اضافہ کرکے صنعت کو وسیع پیمانے پر مبتلا کیا ہے۔

سمارٹ فونز کی دنیا کی لیڈنگ کمپنیوں میں سے ایک ایپل نے نسبتا تاخیر سے نیا آئی فون جاری کیا تو اس نے بہت سوں کو مطمئن کیا مگر کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو ڈیزائن سے مطمئن دکھائی نہیں دیتے۔

فون فائیوجی ٹیکنالوجی کا حامل ہونے کی وجہ سے کمپنی کو توقع ہے کہ آئی فونز کے سابقہ صارفین بھی نئے سیٹ میں دلچپسی لیں گے جو فروخت پر اچھا اثر ڈالے گی۔

ایپل کے چیف ایگزیکٹیو  ٹم  کک کا کہنا ہے کہ  آئی فون 12 میں 5 جی  ڈاون لوڈ اور اپ لوڈ، اعلا کوالٹی ویڈیو اسٹریمینگ ، اچھی گیمینگ، ریئل ٹائم ایکٹیویٹی اور  بہت سے نئے  فیچرز  متعارف کروائے گئے ہیں۔

ایپل کا کہنا ہے کہ اس نے آئی فون 12 کو عالمی طور پر 30 مختلف علاقوں کے 800 کیریئرز کے ذریعے ٹیسٹ کیا ہے۔

آئی فون 12 کا پرو ورژن تین کیمروں کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، اس کا ڈسپلے سائز آئی فون 12 جتنا ہی ہے البتہ وزن معمولی سا زیادہے۔ سب سے بڑے سیٹ ’آئی فون پرومیکس’ کا ڈسپلے سائز چھ اعشاریہ سات انچ رکھا گیا ہے۔

تمام سیٹس میں نصب کیمرے 12 میگاپکسل کے ہیں۔ نئے آئی فون سیٹس کے سامنے کا کیمرہ بھی 12 میگاپکسل کا ہے جب کہ ویڈیو کیپچرنگ کا ریشو فور کے رکھا گیا ہے۔

چاروں سیٹس ایپل کے آئی او ایس 14 کے ساتھ متعارف کرائے گئے ہیں۔

آئی فون 12 اور آئی فون 12 منی 64، 128 اور 256 جی بی سٹوریج کے ساتھ متعارف کیے گئے ہیں جب کہ پرو اور پرو میکس میں 128، 256 اور 512 جی بی کی سٹوریج فراہم کی گئی ہے۔

ایپل کے آئی فون باکس میں ہیڈفون اور چارجز نہ ہونے کا ذکر کرنے والے صارفین نے اس معاملے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ۔ اگر چہ ایپل نے فون سننے کے لیے الگ سے ڈیوائس بھی متعارف کرائی ہے تاہم اسے لینے کے لیے خواہشمند افراد کو الگ سے ادائیگی کرنا ہو گی۔

ایپل کا کہنا ہے کہ  2020 کے آخر تک ایپل ایک ایونٹ کو منعقد کرئے گا۔

Read Previous

ترکش ایپ دنیا کی بہترین ایپس کی فہرست میں شامل

Read Next

انادولو افیس کی یورو لیگ میں پہلی جیت

Leave a Reply