turky-urdu-logo

فٹبال کی عالمی ٹیم چیلسی کے مالک کا یہودی آبادکاروں کو فنڈنگ کا انکشاف

فٹبال کی عالمی ٹیم چیلسی سے منسلک کمپنیوں کے مالک رومن ایبرا موشیو سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے کے لئے یہودی آباد کاروں کو فنڈنگ فراہم کرتے ہیں۔

بی بی سی عرب نیوز کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی نژاد رومن ایبرا موشیو نے یہودی آباد کار تنظیم ایلاط کو 10 کروڑ ڈالر فراہم کئے۔ یہ پیسہ فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخلی اور یہوی کو ان کی زمینوں پر آباد کرنے پر خرچ کیا گیا۔

یہودی آباد کار تنظیم ایلاط مقبوضہ مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے اور یہودیوں کو آباد کرنے کا کام کرتی ہے۔

روسی نژاد ارب پتی رومن ایبرا موشیو کو 2018 میں اسرائیلی شہریت دی گئی تھی۔ وہ اسرائیل میں سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور مختلف سماجی کاموں کے لئے بڑے پیمانے پر فنڈنگ فراہم کرتے ہیں۔

بی بی سی عرب نیوز نے انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس سے ایک معاہدے کے تحت کچھ اہم ڈاکومنٹس حاصل کئے جس میں رومن ایبرا موشیو کی کئی کمپنیوں کا برٹش ورجن آئی لینڈ کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ پچھلے 15 سال سے برطانوی فٹبال ٹیم چیلسی کے مالک رومن ایبرا موشیو  نے ایلاط کو سب سے زیادہ فنڈنگ فراہم کی۔

عبرانی زبان میں ایلاط کا مطلب خدا پر مکمل بھروسہ ہے۔

ایلاط مشرقی یروشلم میں سٹی آف ڈیوڈ کی نام نہاد تنظیم بھی چلاتی ہے۔ اس سائٹ کو دیکھنے کے لئے ہر سال لاکھوں لوگ یروشلم آتے ہیں۔

سٹی آف ڈیوڈ ایک آثار قدیمہ کی جگہ ہے جہاں یہودی مسلسل کھدائی کر رہے ہیں جس پر یورپین یونین سمیت دنیا بھر میں تنقید ہو رہی ہے۔

Read Previous

بیڈ منٹن کے کھلاڑیوں میں تبدیلی

Read Next

ترک سپر لیگ میچ میں فینز باحس 9 رکنی اتکاس ہاتاسپور کو شکست دینے میں ناکام

Leave a Reply