کوپ 29 آذربائیجان آپریٹنگ کمیٹی اور اقوامِ متحدہ فریم ورک کنونشن اور کلائیمیٹ چینج (یو این ایف سی سی سی ) کی جانب سے آذربائیجان کا دورہ کرنے والے سفارتی مشنز، ورکنگ گروپس اور بین الاقوامی تنظیموں کو معلوماتی دورے کروائے گئے۔
ان دوروں کا مقصد وفود کو کوپ 29 کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کرنا تھا۔ شرکاء نے اسٹیڈیم میں تیاریوں کا قریب سے جائزہ لیا اور اس مختصر وقت میں بڑے پیمانے پر کی گئی کامیاب کوششوں پر اپنے مثبت تاثرات کا اظہار کیا۔