turky-urdu-logo

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں حریت رہنما قتل، کشیدگی میں اضافہ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج اور حریت پسندوں کے درمیان مسلح جھڑپ کے دوران کشمیری حریت پسند جاں بحق ہوگیا جس سے متنازع علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔

پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ صبح سویرے ضلع پونچھ کے علاقے سورن کوٹ میں بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں اور کشمیری حریت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، پولیس کو شک تھا کہ علاقے میں مسلح گروپ کے کارکنان چھپے ہوئے ہیں۔

شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک سیکیورٹی افسر نے بتایا کہ ’ہم نے ایک حریت پسند کو ہلاک کردیا ہے‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں اسی علاقے میں بھارتی فوج کے 9 اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ سری نگر میں ایک بس پر ہونے والے حملے میں زخمی ہونے والا اہلکار دم توڑ گیا، پولیس نے دعویٰ کیا کہ بس پر حملہ حریت پسندوں نے کیا تھا جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

مبینہ طور پر جنگجوؤں نے سری نگر کے مضافاتی علاقے میں بس پر فائرنگ کی تھی جس میں 16 اہلکار زخمی ہوئے تھے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

وادی کشمیر کے پولیس سربراہ وجے کمار نے الزام عائد کیا کہ پیر کو ہونے والا حملہ جیشِ محمد کے کارکنان نے کیا۔

Read Previous

متحدہ عرب امارات نے امریکا سےایف35 معاہدے کے لیے مذاکرات معطل کر دیے

Read Next

دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی پاکستان کے نام ، ویسٹ انڈیز کو 9 رنز سے شکست

Leave a Reply