TurkiyaLogo-159

کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، کینیڈین وزیراعظم

کینیڈا نے خالصتان رہنماء ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ملک سے بھارتی سفارتکار کونکل جانے کیلئے کہاہے ۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت خالصتان رہنما ہردیپ سکھ نجار کے قتل میں ملوث ہے اور وزیر خارجہ ملینی جولی نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی 20 اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں انڈین ایجنٹس کے ملوث ہونے پر تشویش کااظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارتی ایجنٹ سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ انھوں نے حال ہی میں انڈیا میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا ہے۔کینیڈین وزیر خارجہ ملینی جولی نے وزیر اعظم ٹروڈو کے اس انکشاف کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ کینیڈا نے پیر کو سینئر انڈین سفارتکار پون کمار رائے کو اس معاملے پر ملک بدر کر دیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کینیڈا سے ملک بدر کیے جانے والے انڈیا کے اعلیٰ سفارتکار کینیڈا میں انڈیا کی خفیہ ایجنسی را کے سربراہ تھے۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکیہ خطے میں امن کے لیے اقدامات کرنے کے لیے پر عزم

Read Next

ٹکا کی جانب سے ‘ایمرجنسی ریسکیو اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ‘ کے عنوان سے 7 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

Leave a Reply