Turkiya-Logo-top

بھارت: کورونا سے بچاو کے لیے کورونا مندر تعمیر

بھارت میں کورونا سے نجات کے لیے گائے کی گندگی کو جسموں پر لگانے کی خبریں تو عام تھیں لیکن اب بھارتیوں نے کورونا وائرس سے نجات کے لیے کورونا مندر بھی قائم کر لیا ہے۔

اتر پردیش کے گاؤں شکلا پور کے مقامی باشندوں نے رواں ہفتے ’کورونا ماتا ‘کے نام سے ایک مندر تعمیر کیا جہاں گاؤں کے رہائشی کورونا سے نجات کے لیے پوجا کرتے ہیں ، پانی دیتے اور پھول چڑھاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مندر کی تعمیر کے حوالے سے گاؤں کی رہائشی سنگیتا کا ایسا ماننا ہے کہ ہوسکتا مندر کے قیام سے گاؤں والوں کو سکون میسر آجائے۔


ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں گاؤں کے رہائشیوں کو کورونا ماتا نام سے بنائے جانے والے مندر کے آگے اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ مئی اور اپریل کے دوران بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز اور انتقال کرجانے والوں کی تعداد عروج پر تھی تاہم اب بھارت میں کورونا کے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Read Previous

سعودی عرب میں انسانی تہذیب میں تحریر کی خطاطی کے مختلف مراحل پر نمائش کا انعقاد

Read Next

پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل طارق ضیا کا دورہ آذربائیجان

Leave a Reply