
صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ ترک مسلح افواج کی مضبوطی ترکیہ کو ایک طاقتور ملک بنانےکے لیے ضروری ہے۔
صدر ایردوان نے آرمی وار کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ مضبوط فوج کے بغیر مضبوط ترکیہ کا قیام نہیں ہو سکتا۔
ترک مسلح افواج میں اضافہ ہمارے ملک کے لیے انتخاب کی بجائے ایک ضرورت ہے۔
صدر اردوان کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت سے تاریخی اقدامات کیے ہیں جو ہماری فوج کو مضبوط کریں گے۔
صدر ایردوان نے مزید کہا کہ ترکیہ کو فوجی صلاحیتوں کے لحاظ سے "ٹاپ لیگ” میں شامل کیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم جلد ہی ان لوگوں کو فضائی دفاعی نظام فروخت کرنے پر آ جائیں گے جو ہمیں بے بنیاد بہانوں پر فضائی دفاعی نظام دینے سے انکار کرتے ہیں۔
ترکیہ کے مقامی لڑاکا جیٹ KAAN کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہےکہ ہم 2023 کے اختتام سے پہلے اپنے طیارے کو اڑتے ہوئے دیکھیں گے۔