
سوڈان میں ترک زبان کی مقبولیت میں کافی اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ سوڈانی تعلیم، کاروبار اور تفریح کے لیے ترکیہ کا رخ کرتے ہیں۔
ترک سرکاری ایجنسیوں کی کوششوں کی بدولت سوڈان میں ترک زبان میں دلچسپی بڑھ رہی ہے ۔ ہر عمر کے لوگ ترکیہ میں تعلیم کاروبار اور تفریح کے غرض ترک زبان سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ سوڈان 2016 سے سرگرم یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ ترک کلاسز کا اہتمام کرتا ہے اور اب تک 2 ہزارسے زائد افراد کو ترک زبان سیکھانے میں مدد کر چکا ہے ۔
ترک وزا رتِ تعلیم کی جانب سے یونیورسٹی آف ہولی قرآن اینڈ اسلامک سائنسزکے شعبہ تین استاد ترک زبان کو باقاعدہ کورس پڑھاتے ہیں ۔ جسے ترکولوجی کہا جاتا ہے ۔2011 سے اب تک 300 طلباء اس شعبے سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں ۔ ترک سفارت خانہ ترک یونیورسٹی میں ترک زبان کے لیے ایک شعبہ بنانے کا کام کر رہا ہے
طلبہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ترک ڈراموں اور فلموں کو دیکھنے کے بعد ترک زبان میں دلچسپی پیدا ہوئی اور وہ ترک زبان کو سیکھ کر ترک ثقافت کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے