Turkiya-Logo-top

ٹکا کا ویراول ترک کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تزئین و آرائش شدہ پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کا افتتاح

ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی ٹکا  نے ویراول ترک کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تزئین و آرائش شدہ پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کا افتتاح کیا۔

سندھ کے نگراں وزیر تعلیم جناب رانا حسین، ترک قونصل جنرل کراچی  جمال سانگو، ٹکا کراچی پروگرام کوآرڈینیٹر خلیل ابراہیم بشران اور دیگر مہماںان گرامی افتتاحی تقریب مں مو جود تھے۔

ترک قونصل جنرل کراچی جمال سانگو نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بطور ترکیہ ہمیشہ تعلیم کو تعاون اور اہمیت دیتے ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان میں 28 پاک ترک معارف سکول کام کر رہے ہیں۔ ٹکا کی طرف سے تیار کردہ ویراول ترک کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ان 2 اسکولوں کا افتتاح کرتے ہوئے ہم بے حد خوش ہے۔

ٹکا کراچی کے  پروگرام کوآرڈینیٹر خلیل ابراہیم  نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2019 اور 2023 کے درمیان، ٹکا کراچی نے تعلیم کے شعبے میں تقریباً 30 منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا۔ ویراول ترک کمیونٹی اسکول ان میں سے ایک ہیں۔ ہم وزارت تعلیم سندھ کے تعاون سے تعلیم کے شعبے کی حمایت جاری رکھیں گے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے نگراں وزیر تعلیم رانا حسین کا کہنا تھا کانہیں نئے اسکول کے کلاس رومز کو بہت پرکشش اور فعال پایا ہے۔ ایسا ماحول طالب علم کی ترقی میں مدد کرتا ہے۔ انہوں نے ٹکا اور ترکیہ کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ویراول ترک کمیونٹی کے سیکرٹری جنرل حسین غلام  نے کہا کہ ویراول ترک کمیونٹی ہزاروں میل دور بیٹھے ترک بہنوں اور بھائیوں کے قرضدار ہیں جو کہ ویراول ترک کمیونٹی کے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ یہ اسکول فی الحال 450 طلباء کو تعلیم دیتا ہے جو اب صبح اور شام کی شفٹوں میں مزید 450 طلباء کو جگہ دے گا۔

ترک ایجنسی نے دو اسکولوں میں تزئین و آرائش کا کام انجام دیا جس میں نہ صرف اضافی منزلوں کی تعمیرہوئی بلکہ اسکولوں کے فرنیچر کی فراہمی، کمپیوٹر لیبارٹری، جدید سائنسی لیبارٹری، لائبریری اور اوران اسکولوں کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے شمسی توانائی کی تنصیب کا کام بھی کیا گیا۔

وزیر تعلیم  رانا حسین اور قونصل جنرل کراچی جمال سانگو کی طرف سے ربن کاٹنے اور اسکول کی گھنٹی بجنے کی تقریب کے بعد، تقریباً پانچ سو طلباء نے اپنے نئے اسکولوں میں دوبارہ تعلیم کا آغاز کیا۔

ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی پاکستان میں اپنے دو دفاتر کے ساتھ سن 2010 سے اب تک مختلف منصوبوں کے زریعے سے تعلیم کے شعبے میں دوست اور برادر ملک پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

 

Read Previous

ترک پارلیمنٹ کا ایران میں حملوں پر اظہار تعزیت

Read Next

ترکیہ کے پہلے خلائی مشن کے سفر کا آغاز 18 جنوری کو ہوگا

Leave a Reply