turky-urdu-logo

سماجی و ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاک ترک کثیر الشعبہ کانفرنس

ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور علمی تعاون کو فروغ دینے کی ایک کوشش کے طور پر بین الاقوامی کثیر الشعبہ کانفرنس "سماجی و ثقافتی تحقیق: ترکیہ پاکستان کے تناظر میں” کانفرنس کا آغاز ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا۔

یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقدہ اس پر وقار تقریب میں ترکیہ اور پاکستان دونوں ممالک کے ممتاز سکالرز، محققین اور دانشوروں نے شرکت کی۔

کانفرنس کا مقصد دونوں ممالک کے سماجی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔

افتتاحی تقریب کے دوران، معززین نے اس اقدام کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا اور علمی کوششوں کے ذریعے باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ کانفرنس مختلف شعبوں میں زیادہ سے زیادہ تعاون کی راہ ہموار کرے گی۔ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے مشترکہ ورثے کو اپنانے میں مدد دے گی۔

Read Previous

پاکستانی شہر باجوڑ میں خود کش حملہ، 50 سے زائد افراد جاں بحق

Read Next

نئے سفیروں نے ترک صدر کو سفارتی دستاویزات پیش کیں

Leave a Reply