ozIstanbul

مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج نے 2 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی افواج نے مزید 2نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔

سرچ آپریشن کی آڑ میں قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

دونوں نوجوان نہتے تھے اور مقامی کالج میں پڑھتے تھے۔

ضلع اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران بزرگوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کی تاہم اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا اور لاشوں کو سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔

پچھلا پڑھیں

ترکی سے مہاجرین کی واپسی جلد شروع ہو جائے گی، صدر ایردوان

اگلا پڑھیں

روسی صدر نے یہودیوں کے خلاف بیان پر اسرائیل سے معافی مانگ لی

تبصرہ شامل کریں