چار سمندروں سے گھرا ملک میں ترکوں کے لئے سمندر میں کافی مچھلی موجود ہے۔ اس کے باوجود ،یہ گوشت خور قوم مچھلی کے استعمال میں دوسرے ممالک سے پیچھے ہے۔ وزیر زراعت و جنگلات بیکر پاکڈمیرلی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی دو دہائیوں میں مچھلی کے استعمال میں کمی واقعہ ہوئی ہے اور انہوں نی عوام سے زیادہ مچھلی کھانے کی تاکید کی۔
ہم پیداوار اور برآمدات میں اضافہ دیکھ رہے ہیں لیکن مقامی طور پر مچھلی کے استعمال میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ لال گوشت اور مرغی کی کھپت میں اضافہ ہورہا ہے۔ یقینا ، پروٹین کے تمام ذرائع کو متوازن طریقے سے استعمال کرنا چاہئے۔ میں تمام شہریوں کو صحت مند رہنے کے لئے زیادہ سے زیادہ مچھلی کھانے کا تاکید کرتا ہوں ، “پاکدیمرلی نے بدھ کے روز مغربی ترکی کے شہر ازمیر میں ایک فشینگ کمپنی کے دورے کے دوران کہا۔
2018 کے دستیاب اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ترکی میں فی شخص مچھلی کی کھپت ایک سال میں تقریبا 6 کلوگرام (13 پاؤنڈ) تھی ، جو یورپی ممالک میں اوسطاء 24 کلو کی کھپت سے کہیں کم ہے۔
مچھلی پروٹین کا اہم ذریعہ ہے ، اور ہماری حکومت زیادہ سے ریادہ اس کے استعمال کی تائید کرتی ہے۔ پاکڈمیرلی نے کہا کہ یہ نہ صرف ساحلی شہروں اور قصبوں میں بلکہ ہمارے ملک کے متصل علاقوں میں بھی کھانے کا ایک جز ہونا چاہئے۔