fbpx
ozIstanbul

2022ء میں ترکی، پاکستان اور آذربائیجان کی سہ فریقی کانفرنس کی میزبانی پاکستان کرے گا

2022ء میں ترکی، پاکستان اور آذربائیجان کی سہ فریقی اسپیکرز کانفرنس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

یہ اتفاق رائے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے سپیکرز پر مبنی پہلی کانفرنس میں کیا گیا۔ اس کانفرنس کی میزبانی آذربائیجان پارلیمنٹ کی سپیکر صاحبہ غفوروو کر رہی ہیں۔

کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آذربائیجان کو جنگ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ ریاستوں کیلئے پوری ثابت قدمی کے ساتھ اپنے نظریئے اور آزادی کی جدوجہد پر قائم رہنا ایک انتہائی مشکل مرحلہ ہوتا ہے تاہم اجتماعی جدوجہد اور قومی ہم آہنگی کے ذریعے یہ منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے آذربائیجان اور ترکی کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلے پر مکمل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دُور نہیں جب مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام بھارتی قبضے اور استبداد سے نجات حاصل کر کے آزادی کی منزل سے ہمکنار ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری بھی اپنی لازوال جدوجہد کے ذریعے آزادی کی صبح دیکھیں گے اور انہیں بھی امن اور خوشحالی کی زندگی نصیب ہو گی

پچھلا پڑھیں

پاکستان: ویکسین نہ لگوانے والوں کی دفاتر آمد پر پابندی کا فیصلہ

اگلا پڑھیں

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بحرین کے وزیر داخلہ شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ سے ملاقات

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے