پاکستانی ادا کار عمران عباس اور ارطغرل غازی میں حلینہ کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ برچن عبداللہ کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکار عمران عباس ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں اور انسٹا گرام پر استنبول شہر کی خوبصورت تصاویر شئیر کر رہے ہیں۔

عمران عباس کی جانب سے ترک اداکارہ برچن کے ہمراہ ملاقات کی تصاویر بھی انسٹا گرام پر شئیر کی گئی۔
عمران عباس کا کیپشن میں کہنا تھا کہ” شوٹنگ سے قبل ہوئی عام گفتگو”۔

اس کے جواب میں برچن نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ” بہت اچھی بات چیت” کے کیپشن کے ساتھ تصویر شئیر کی۔

عمران عباس کی اس پوسٹ سے یہ ظاہر ہوتا کہ پاکستانی فنکار ترکی ،کسی شوٹ کے سلسلے میں گئے ہیں مگر یہ شوٹ کس بارے میں ہےاس بات کی ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اس پوسٹ کے بعد عمران عباس کے فین یہ جاننے کے لیے بے قرار ہیں کہ آخر کس پروجیکٹ کی شوٹنگ چل رہی ہے۔

