امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ تیسری دنیا کے تمام ممالک سے امریکا ہجرت کو مستقل طور پر روک دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام غیر قانونی مہاجرین کو ملک بدر کیا جائے گا، جبکہ مغربی تہذیب سے مطابقت نہ رکھنے والوں کی شہریت بھی منسوخ کی جا سکتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکا میں اس وقت غیر ملکی آبادی 5 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جو امریکی وسائل پر ایک بڑا بوجھ بن چکی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث ملک میں جرائم، بے روزگاری اور شہری مسائل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد امریکی معیشت، سلامتی اور قومی شناخت کا تحفظ ہے، اور ان کی حکومت اس معاملے میں کسی قسم کی نرمی کا مظاہرہ نہیں کرے گی۔
