لندن میں ترک کمیونٹی کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ اس افطار ڈنر میں لندن میں ترک سفیر عثمان کورے ارطاس، اسلامی کمیونٹی ملی کورس (آئی سی ایم جی ) کے سربراہ کمال ارگن، مئیر کیمڈن نسیم علی سمیت 200 سے زائد افراد نے شرکت کی ۔
کمال ارگن نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام ان سرکاری، غیر سرکاری تنظیموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ترک زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے امداد اکٹھے کرنے میں مدد کی ۔ آئی سی ایم جی نے اب تک 23 ملین یورو (25 ملین ڈالر) جمع کیے ہیں۔
مقدس مہینے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ رمضان ایک ایسا مہینہ ہے جس میں ہم اپنے آپ کا تجزیہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور یوکرینیو سمیت دنیا بھر میں بہت سے لوگ ہزاروں مسائل ہیں اور ہم امن اور لوگوں کی بھلائی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ترک سفیر عثمان ارطاس نے اس تقریب کے انعقاد میں حصہ لینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترکیہ زلزلہ متاثرین کے زخموں کو مندمل کرنے میں مدد کے لیے بہت کوششیں کر رہی ہے
لندن کے مرکزی امام مسجد قاضی لطف الرحمان نے اذان دی اور افطار کے بعد دعا کی۔
