ترک کو آپریشن اینڈ کو آرڈینیشن ایجنسی ٹکا اور پاکستان بیت المال کے تعاون سے یتیم بچوں کے لیے ایف 9 اسلام آباد، سویٹ ہوم میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

ڈنر میں ٹکا کے ایجوکیشن ایڈوائزر مہمت توران بھی موجود تھے۔

افطار ڈنر میں 70 مہمانوں کے ہمراہ 250 بچوں نے شرکت کی۔

ڈنر کے آخر میں بچوں کو عیدی بھی دی گئی جس سے انکی خوشی میں چار چاند لگ گئے۔
