turky-urdu-logo

ٹکا کی جانب سے یتیم اور معذور بچوں کے لیے افطار ڈنر

ترک کو آپریشن اینڈ کو آرڈینیشن ایجنسی ٹکا کی جانب سے پاکستان کے شہر کراچی میں یتیم اور معذور بچوں کے لیے افطار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

افطار ڈنر میں 150  بچوں سمیت تقریبا 20 غیر سرکاری تنظیموں نے شرکت کی۔

تقریب میں یتیم اور معذور بچوں میں عید گفٹ سیٹ تقسیم کیے گئے جس میں ترک قونصل جنرل کراچی  جمال سانگو،ٹکا کراچی کے کوآرڈینیٹر خلیل ابراہیم، صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ، صوبہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری،  اور  ترک سرکاری اداروں اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ترک قونصل جنرل کراچی جمال سانگو نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں قونصلیٹ جنرل میں کراچی کے خوبصورت ترین بچوں کے ساتھ افطار پروگرام کی میزبانی کرکے بہت خوشی ہوئی۔

انکا کہنا تھا کہ یہ مقدس مہینہ ہمیں اعلیٰ ترین اخلاقی معیارات کے مطابق زندگی گزارنے، سچائی سے بات کرنے، عدل و انصاف سے کام لینے اور ہمدردی، محبت کا اظہار کرنے کا درس دیتا ہے۔  یہ ہمیں ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنا سکھاتا ہے۔.

ٹکا کراچی کے کوآرڈینیٹر خلیل ابراہیم نے کہا کہ سماجی ترقی میں این جی اوز کا ایک اہم مقام ہے اور ہر ترقی این جی اوز کے بغیر ادھوری ہوگی۔

انہوں نے یتیموں اور خصوصی بچوں کے ساتھ افطار پروگرام میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پروگرام میں اپنے خطاب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یتیموں اور خصوصی بچوں کی دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیا اور اس سلسلے میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کو  خراج تحسین پیش کیا اور افطار پروگرام میں پاکستان کے خصوصی بچوں کو اکٹھا کرنے پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ترکیہ کے قونصلر جنرل اور ٹکا کی جانب سے منعقدہ افطار پروگرام میں شرکت پر بڑے اعزاز کا اظہار کیا اور پروگرام کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

افطار پروگرام کا اختتام وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ کی جانب سے عید گفٹ سیٹس کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکیہ اقوام متحدہ کے جنگ بندی کے فیصلے کے بعد اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیےاپنی کوششیں جاری رکھے گا،صدر ایردوان

Read Next

ترک وزیر خارجہ کی قطری اور روسی ہم منصب سے غزہ، علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال

Leave a Reply