turky-urdu-logo

کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق ملنے تک آواز بلند کرتا رہوں گا، پاکستانی وزیراعظم

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت غیرقانونی زیر تسلط جموں کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے ذریعے خطے کا استحکام تباہ کررہا ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق ملنے تک آواز بلند کرتا رہوں گا، پاکستان بھرپور طریقے سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہے گا۔

اپنے ٹویٹس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج بھارتی غیرقانونی زیر تسلط جموں کشمیر کے حوالہ سے 5 اگست 2019 کو کئے گئے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو 2 سال مکمل ہو گئے ہیں۔

ان دو سالوں میں دنیا نے بھارتی غیرقانونی زیر تسلط کشمیر میں بھارت کی قابض افواج کا غیر معمولی ظلم و بربریت دیکھ لیا ہے۔دنیا کشمیریوں کی شناخت کو تباہ کرنے اور آبادی کے تناسب کو طاقت کے ذریعے بدلنے کی بھارتی کوششوں کو بھی دیکھ رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے بھارتی غیرقانونی زیر تسلط جموں کشمیر میں ظلم و بربریت آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریئے کا تسلسل ہے،آج بھارت اپنے جابرانہ اقدامات اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعے خطے کااستحکام تباہ کر رہا ہے جو کہ تمام بین الاقوامی قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں نے عالمی فورمز پر کشمیریوں کی آواز بلند کی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کاحق ملنے تک آواز بلند کرتارہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھرپور طریقے سے کشمیریوں کامقدمہ لڑتا رہے گا اور انشا اللہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہو گی۔

Read Previous

کسی قوم کے الحاق کے لئے ایسی کوششیں نہیں ہوئیں جس طرح اب کشمیر کے لیے ہو رہی ہیں، فواد حسین

Read Next

بھارتی فوجیوں نے 2019سے اب تک 411کشمیری شہیداور2ہزار47زخمی کیے

Leave a Reply