رمضان کی گھڑیوں میں پاکستانی اداکارہ زلزلہ متاثرین کے درمیان

پاکستانی ادکارہ حنا خواجہ بیات ترک زلزلہ متاثرین کے ہمراہ اپنے رمضان کی بابرکت گھڑیاں گزار رہی ہے  جنہوں نے حالیہ آنے والے زلزلے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ۔

اداکارہ حنا بیات خان رضاکارانہ طور پر خوارک، طبی سامان، اور دیگر ضروری سامان  لے کر اپنی ٹیم کے ہمراہ  زلزلہ زدہ علاقوں پر پہنچی۔ انہوں نے زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی مدد اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف ہسپتالوں کا دورہ بھی کیا

انہوں نے   اپنے سوشل میڈیا پر زلزلہ متاثرین کے ساتھ  تصاویر شیئر کی اور متاثرین  ساتھ  اظہار یکجہتی  اور رمضان  کے مہینے میں  ضرورت مندوں کی مدد کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ رمضان ہمدردی، محبت اور دوسروں کی خدمت کا وقت ہے۔  ہمیں ان تمام لوگوں کے تکلیف میں ان کا ساتھ دینا چاہیے جو مشکل میں گھرے ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ انطاکیہ جو ماضی میں ایک خوبصورت شہر تھا، زلزلے کی وجہ سے تباہ ہو چکا ہے ۔ عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں، لوگ خیموں اور کنٹینرز میں رہنے پر مجبور ہیں۔ ہمیں ان گھروں کی تعمیر نو میں مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ان  زندگیوں کو دوبارہ روشن کرنے کی ضرورت ہے۔ جو زلزلے کی وجہ سے ماند پر گئی ہیں

انہوں نے شام کے زلزلہ سے تباہ شہروں کا بھی دورہ کیا اور وہاں بھی امدادی سامان پہنچایا اور شام کے متاثرین  کس اذیت میں رہ رہے ہیں، اس حوالے سے بھی اپڈیٹ دی۔  انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اپنا گھر اپنے پیاروں  کو کھونا کس قدر اذیت ناک ہوتا ہے  شام کے  خوبصورت لوگ جنگ اور زلزلے میں بہت  کچھ کھو چکے ہیں  لیکن شامی لوگ اس کے باوجود اپنے آنسوؤں سے مسکراتے ہوئے الحمداللہ کہتے  نظر آتے ہیں  اور وہ لوگ شام میں آئی ہر امداد کے شکر گزار ہیں۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکیہ ، روس شام اور ایران  کے وزرا خارجہ کی ماسکو میں ملاقات متوقع

Read Next

پاک-ترک کلچرل ایسوی ایشن کے صدر کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر

Leave a Reply