Turkiya-Logo-top

پاکستان کو ہیلتھ ٹورزم کا مرکز بنانے کا منصوبہ، پانچ سال میں 10 ارب ڈالر آمدنی کا ہدف

پاکستان نے ملک کو علاقائی اور عالمی ہیلتھ ٹورزم کا مرکز بنانے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے تحت آئندہ پانچ برس میں سالانہ 10 ارب ڈالر تک آمدنی حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حکومت کے منصوبے کے مطابق دنیا بھر سے مریضوں کو کم لاگت میں معیاری طبی سہولیات فراہم کرکے پاکستان کی طرف راغب کیا جائے گا۔ اس منصوبے پر اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)، وزارتِ صحت اور ہیلتھ ٹورزم ورکنگ گروپ مل کر کام کر رہے ہیں۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

پاکستان میں ماہر ڈاکٹرز، نجی شعبے کے بڑے طبی ادارے اور جدید طبی تربیت کو اس شعبے کی اہم طاقت قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارت اور ترکیہ پہلے ہی طبی سیاحت کی بڑی مارکیٹس بن چکے ہیں، جبکہ پاکستان بھی کم لاگت اور معیاری علاج کے ذریعے اس مارکیٹ میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

حکام کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، عمان اور بحرین سمیت وسطی ایشیا کے ممالک پاکستان کے لیے اہم ممکنہ مارکیٹس ہو سکتے ہیں۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن، خطے کے مختلف ممالک سے فضائی رابطے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے پیدا ہونے والی علاقائی رابطہ کاری بھی ہیلتھ ٹورزم کے فروغ میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ٹورزم کے فروغ سے معیشت، سیاحت اور پاکستان کے علاقائی روابط کو بھی فروغ مل سکتا ہے

Read Previous

"یہ حملے بے گناہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں”، حوثی حملے میں پاکستانی شہریوں کے موت پر وزارت خارجہ کا ردعمل

Read Next

کراچی میں طلبہ کے لیے تحقیق اور مطالعے کے مواقع کو مزید بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔

Leave a Reply