سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گھر بیٹے کی پیدائش ۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے بیٹے کا نام اپنے دادا اور سعودی عرب کے بانی عبدالعزیز کے نام پر رکھا ہے۔
محمد بن سلمان اب پانچ بچوں کے باپ بن چکے ہیں جن میں 2 بیٹیاں اور 3 بیٹے شامل ہیں۔
سعودی ولی عہد کے گھر بیٹے کی پیدائش ہفتے کے روز ہوئی جس پر انہیں مبارک بادیں اور دعاوئیں وصول ہو رہی ہیں۔
سعودی ولی عہد کے بھائی شہزادے سعود نے بھتیجے کی پیدائش پر ٹوئٹ کی اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
