fbpx
ozIstanbul

پاکستانی ایتھلٹ نے تاریخ رقم کر دی، ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا

ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں حیدر علی نے پاکستان کے لیے پہلا سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

حیدر علی نے چھ میں سے تیسری مرتبہ میں 47.84 میٹر کی تھرو کی جبکہ پانچویں مرتبہ میں 55.26 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔

یہ ان کی اب تک کی سب سے بڑی تھرو ہے۔

مقابلے میں یوکرین کے مائیکولا زابنیاک نے 52.43 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی جبکہ برازیل کے جو وِکٹر ٹیکزیرا ڈی سوزا نے 51.86 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔

حیدر علی ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل بھی پاکستان کے لیے دو پیرالمپکس میڈل جیت رکھے ہیں۔

حیدر علی نے لانگ جمپ مقابلوں میں 2008 میں چاندی اور 2016 میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

وہ میڈل کی دوڑ میں پاکستان کی آخری امید تھے کیونکہ دوسری پاکستانی ایتھلیٹ انیلا عزت بیگ نااہل قرار دے دی گئی تھیں۔

 

 

 

پچھلا پڑھیں

افغانستان:نئی انتظامیہ کا اعلان ہفتے تک مؤخر کر دیا گیا

اگلا پڑھیں

افغانستان: فضائی آپریشن آج سے دوبارہ بحال ہونے کی توقع

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے