ترکی کے وزیر خارجہ نے جمعرات کے روز کہا کہ جنگجو خلیفہ ہفتار کو لیبیا میں اب کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں رہی اور انہیں مزاکراتی میز پر بیٹھنا نہیں چاہئے۔
سی این این ترک براہ راست انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے میلوت کیواسوگلو نے کہا: “ہفتار کی اب کوئی حثیثیت نہیں ہے۔ ویسے بھی اسے کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں تھی۔
ہفتار جیسے بغاوت ساز ، جو یہ دعوی کرے کہ اس نے جنگ بندی کے بجائے اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے ، اس کو میز پر بیٹھانا نہیں چاہئے۔ بلکہ اس کے ساتھ اب کسی کو بات چیت نہیں کرنی چائیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ماسکو اور برلن میں حفتار کے رویے کی وجہ سے کی جانے والی کوششوں کے بعد بھی لیبیا میں ابھی تک جنگ بندی نہیں ہوسکی۔
دریں اثنا ، کیوسوگلو نے کہا کہ آنے والے وقت میں ترکی اور لیبیا کی حکومت کے مابین سیکیورٹی تعاون کو بڑھایا جاسکتا ہے۔
گذشتہ نومبر میں ، ترکی اور لیبیا نے بحیرہ روم میں فوجی تعاون کے ساتھ ساتھ سرحدوں کی حدود کے سلسلے میں تاریخی معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔ جس کے تحت ، ترکی نے مشیر بھیجے تاکہ وہ لیبیا کی فوج کو جنگجو خلیفہ حفتار کے ملیشیاؤں کو شکست دینے میں مدد کر سکیں۔ لیبیا کی فوج نے حال ہی میں ہفتار کو خلاف کاروائی کی اور التحیہ ایئربیس سمیت دیگر اسٹریٹجک مقامات کے علاوہ طرابلس اور ترہونا کو بھی ملیشیاؤں سے آزاد کرایا۔